2149 حَدَّثَنَاإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: >يَا عَلِيُّ! لَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ, فَإِنَّ لَكَ الْأُولَى، وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ.
ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی ؓ نے فرمایا " اے علی ! نظر کے پیچھے نظر مت لگاؤ ، پہلی تمہارے لیے معاف ہے ( جو اچانک پڑ گئی ) دوسری نہیں ( عمدا دیکھنا ) ۔ "