2153 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لِكُلِّ ابْنِ آدَمَ حَظُّهُ مِنَ الزِّنَاوَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ وَالْفَمُ يَزْنِي فَزِنَاهُ الْقُبَلُ.
سیدناابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ہر آدم زاد کے لیے زنا سے اس کا حصہ ( لکھا گیا ) ہے ۔ " اور مذکورہ قصہ بیان کیا کہا: " ہاتھ زنا کرتے ہیں ، ان کی بدکاری پکڑنا ہے ۔ پاؤں زنا کرتے ہیں ، ان کی بدکاری چلنا ہے ۔ منہ زنا کرتا ہے اور اس کی بدکاری بوسہ لینا ہے ۔ "