2215 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْأَصْبَغِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَالْعَرَقُ: مِكْتَلٌ يَسَعُ ثَلَاثِينَ صَاعًا. قَالَ أَبو دَاود: وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ آدَمَ.
ابن اسحاق نے اسی سند سے مذکورہ روایت کی مانند روایت کیا مگر کہا کہ «العرق» وہ ٹوکرا ہوتا ہے جس میں تیس صاع کھجور آتی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: یہ روایت یحییٰ بن آدم کی ( مذکورہ بالا ) روایت سے زیادہ صحیح ہے ۔
(العرق) ٹوکرے کی مقدار ان روایات میں ساٹھ صاع یا تیس صاع راجح نہیں ہے۔جیسے کہ علامہ البانی ؒنے لکھا ہے۔صحیح مقدار اگلی روایت میں مذکور ہے یعنی پندرہ صاع۔اسی طرح حدیث:2393میں بھی مروی ہے۔