فهرس الكتاب

الصفحة 227 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: جنبی غسل مؤخر کرسکتا ہے!

227 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ نُجَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ وَلَا جُنُبٌ

سیدنا علی بن ابی طالب ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمايا " جس گھر میں تصویر ، کتا اور جنبی موجود ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے ۔ "

اس حدیث میں ''ملائکہ کےداخل نہ ہونےسےمراد''رحمت کےفرشتےہیں۔کرامًاکاتبین انسان سےجدانہیں ہوتے۔اورتصویرسےمرادبت اورروح والی اشیاء کی تصویرہےجبکہ اسےزینت کےلیےلٹکایاگیاہو۔ اگراس کی اہانت ہوتی ہوتوایک حدتک رخصت ہے۔ اورکتےسےمرادعام کتاہےنہ کہ شکاری یاحفاظت والا،کیونکہ یہ جائزہیں۔ یہ روایت شیخ البانی کےنزدیک ضعیف ہے'اس لیےجنبی آدمی کی بابت یہ کہناصحیح نہیں کہ اس کی وجہ سےفرشتےنہیں آتے۔تاہم بشرط صحت'اس کی توجیہ یہ ممکن ہےکہ جنبی شخص تساہل کامظاہرہ کرتےہوئےغسل نہ کرےاورنمازیں بھی ضائع کردے۔ توکسی گھرمیں ایسےجنبی کاوجودیقینًاملائکہ رحمت کےآنےمیں مانع ہوسکتاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت