فهرس الكتاب

الصفحة 2289 من 5274

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل

باب: تین طلاق یافتہ( طلاق بتہ والی )کے خرچ کے احکام و مسائل

2289 حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ أَبِي حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَأَنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَهَا آخِرَ ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفْتَتْهُ فِي خُرُوجِهَا مِنْ بَيْتِهَا، فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى، فَأَبَى مَرْوَانُ أَنْ يُصَدِّقَ حَدِيثَ فَاطِمَةَ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِهَا. قَالَ عُرْوَةُ: وَأَنْكَرَتْ عَائِشَةُ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ. قَالَ أَبو دَاود: وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَاسْمُ أَبِي حَمْزَةَ دِينَارٌ وَهُوَ مَوْلَى زِيَادٍ.

سیدہ فاطمہ بنت قیس ؓا نے خبر دی کہ وہ ابو حفص بن مغیرہ کی زوجیت میں تھی تو اس نے اسے آخری تیسری طلاق دے دی ۔ پھر وہ کہتی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر سے چلی جائے ( شوہر کے گھر سے ) تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ ابن ام مکتوم نابینا کے گھر منتقل ہو جائے ۔ مگر مروان نے فاطمہ کی اس بات کی ، کہ مطلقہ اپنے گھر سے نکل سکتی ہے ، تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے ۔ ¤ عروہ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ ؓا نے بھی فاطمہ بنت قیس پر انکار کیا ہے ۔ ¤ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: صالح بن کیسان ، ابن جریج اور شعیب بن ابی حمزہ سب زہری سے اسی طرح روایت کرتے ہیں ( جیسے عقیل نے کی ہے ) امام ابوداؤد ؓ نے کہا: شعیب کے والد ابوحمزہ کا نام دینار ہے جو زیاد کا مولیٰ تھا ۔

اس روایت میں اختصار ہے جبکہ آگے آنے والی روایت میں وضاحت ہے مروا ن نے قبیصہ بن ذویب کو بھیج کر یہ تفصیل معلوم کی تھی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت