2294 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ, فِي خُرُوجِ فَاطِمَةَ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ مِنْ سُوءِ الْخُلُقِ.
فاطمہ بنت قیس ؓا کے گھر تبدیل کرنے کے سلسلے میں سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ " یہ اس کی بدخلقی کی وجہ سے تھا ۔ " ( زبان کی تیز تھیں ) ۔
یہ قول ضعیف ہے اس کی تفصیل گزشتہ باب کے فائدہ میں گزر چکی ہے ،مکمل بحث زاد لمعاد۔جلد چہارم میں ملاحظہ فرمالی جائے ۔ (بحث.ّحکمۃﷺفی انہ لا نفقۃولاسکنی للنبّوۃ)