فهرس الكتاب

الصفحة 2322 من 5274

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

باب: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے

2322 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَال:َ لَمَا صُمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ: أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا مَعَهُ ثَلَاثِينَ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ( رمضان میں ) انتیس انتیس روزے بہت زیادہ رکھے ہیں اور تیس تیس کم ۔

(1) انتیس روزے مجموعی لحاظ سے اجر میں تیس ہی کی طرح ہوتے ہیں، کیونکہ اس عمل کی بنیاد اخلاص اور اطاعت پر ہے۔ (2) لما صمنا میں ما موصولہ یا مصدریہ ہے۔ (عون المعبود)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت