فهرس الكتاب

الصفحة 2331 من 5274

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

باب: استقبال رمضان کا مسئلہ

2331 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، قَالَ: كَانَ سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَقُولُ: سِرُّهُ: أَوَّلُهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَقَالَ بَعْضُهُمْ: سِرُّهُ وَسَطُهُ. وَقَالُوا: آخِرُهُ.

جناب سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں کہ «سره» کے معنی " ابتدائے مہینہ " ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: کچھ اہل لغت اس کا ترجمہ " وسط " اور کئی " آخر مہینہ " بھی کرتے ہیں ۔

امام اوزاعی اور ابن عبدالعزیزی کے اقوال شاذ ہیں۔ (ضعیف سنن ابی داود) گویا سَرَر یا سر کے معنی وسط یا آخری ہی صحیح ہیں اور آخر سب سے زیادہ صحیح ہے۔ کیونکہ اس کے معنی پوشیدگی کے ہیں۔ اور چاند مہینے کے آخر میں ایک یا دو دن غائب (پوشیدہ) رہتا ہے۔ اس اعتبار سے اس کے معنی آخر راجح ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت