2411 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ فِي السَّفَرِ... فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
سیدنا سلمہ بن محبق ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جسے رمضان آ پہنچے اور وہ سفر میں ہو تو ۔" اور مذکورہ بالا کے ہم معنی حدیث بیان کی ۔
مذکورہ دونوں حدیثیں ضعیف ہیں۔ قرآن مجید میں صراحت ہے کہ سفر کے دوران میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے، بعد میں قضا دے۔