2435 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاهُ، زَادَ: كَانَ يَصُومُهُ إِلَّا قَلِيلًا، بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ ، نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتے ہیں جیسے کہ مذکورہ بالا حدیث عائشہ میں گزرا ہے ۔ اور اس میں اس قدر زیادہ ہے کہ آپ ﷺ شعبان میں بہت کم ناغہ فرماتے تھے بلکہ ( گویا ) سارا شعبان ہی روزے رکھتے تھے ۔