فهرس الكتاب

الصفحة 2452 من 5274

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

باب: سوموار اور جمعرات کے دن روزے کا بیان

2452 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ الصِّيَامِ؟ فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، أَوَّلُهَا: الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ.

ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ سے بیان کرتے ہیں ' ان کا کہنا ہے کہ میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اﷲ ﷺ مجھے ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ میں ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کروں ۔ ان میں پہلا سوموار کا ہو اور ( دوسرا ) جمعرات کا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت