2466 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ كُلَّ رَمَضَانَ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ اعْتَكَفَ عِشْرِينَ يَوْمًا.
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہر رمضان کے آخری دس دن اعتکاف فرمایا کرتے تھے ۔ چنانچہ جس سال آپ ﷺ کا وصال ہوا آپ نے بیس دن اعتکاف فرمایا ۔
معلوم ہوا کہ وسط رمضان میں بھی اعتکاف ہو سکتا ہے۔ شاید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قربِ اجل کا علم ہو گیا تھا اس لیے آپ عبادت میں بہت حریص ہو گئے تھے۔ اس رمضان میں جبرئیل امین علیہ السلام نے بھی آپ کے ساتھ قرآن مجید کا دو بار دَور کیا تھا۔