فهرس الكتاب

الصفحة 260 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: حائضہ عورت سے مل کر کھانا اور(گھر میں)اس سے میل جول رکھنا

260 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ صَفِيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِي، فَيَقْرَأُ وَأَنَا حَائِضٌ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بتاتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنا سر مبارک میری گود میں رکھ دیتے اور قرآن پڑھنے لگتے ، جبکہ میں ایام سے ہوتی تھی ۔

(1) رسو ل اللہ ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی محبت عدیم المثال تھی ۔ (2) ایام حیض اور جنابت کی حالت میں کوئی بھی مسلمان حقیقی طور پر نجس نہیں ہوتا ۔ محض شرعی آداب کے تحت اسے نماز پڑھنے یا مسجد میں داخل ہونے وغیرہ سے روکا گیا ہے اور اس معنی میں اسے '' غیر طاہر '' (ناپاک) کہا جاتا ہے ۔ (3) ویسے اس کا لعاب اور پسینہ سب پاک ہوتا ہے اور اس کے لمس سے دوسرے طاہر ساتھی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وہ اپنے ذکر ، اذکار اور تلاوت میں مشغول رہ سکتا ہے ، کوئی حرج نہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت