فهرس الكتاب

الصفحة 2614 من 5274

کتاب: جہاد کے مسائل

باب:( قتال کے موقع پر )کفار کو اسلام کی دعوت دینا

2614 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْفِزْرِ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >انْطَلِقُوا بِاسْمِ اللَّهِ، وَبِاللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ، وَلَا تَقْتُلُوا شَيْخًا فَانِيًا وَلَا طِفْلًا، وَلَا صَغِيرًا، وَلَا امْرَأَةً، وَلَا تَغُلُّوا، وَضُمُّوا غَنَائِمَكُمْ، وَأَصْلِحُوا وَأَحْسِنُوا، {إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ} [البقرة: 195] .

سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " چلو اﷲ کے نام سے ' اﷲ کی مدد حاصل کرتے ہوئے اور رسول اﷲ ( ﷺ ) کی ملت پر قائم رہتے ہوئے ( اور اس کی دعوت دیتے ہوئے ) کسی بڈھے کھوسٹ کو قتل نہ کرنا ' نہ کسی بچے یا نابالغ کو اور نہ کسی عورت کو ۔ ( غنیمت میں ) خیانت سے باز رہنا ' غنائم کو جمع رکھنا اور اصلاح کا معاملہ کرنا ' نیکی اور احسان اپنانا ' بلاشبہ اﷲ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔ "

لڑائی میں کسی بوڑھے شخص کو قتل نہیں کرنا۔مگر ایسے بوڑھے جن کے بارے میں معلوم ہو کہ مصوبے اور پروگرام دیتے ہیں۔اور ایسی عورتیں جو جاسوسی وغیرہ کے معاملات میں ملوث ہوں۔ان کو قتل کرنا جائز ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت