فهرس الكتاب

الصفحة 2648 من 5274

کتاب: جہاد کے مسائل

باب: کفار سے مقابلے میں بھاگ جانے کا مسئلہ

2648 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: نَزَلَتْ فِي يَوْمِ بَدْرٍ: {وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ} [الأنفال: 16] .

سیدنا ابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ بدر کے دن یہ آیت نازل ہوئی تھی «ومن يولهم يومئذ دبره» " جس نے اس دن ، ان ( کفار ) سے پیٹھ پھیری سوائے اس حال کے کہ پینترا بدلتا ہو لڑائی میں ، یا کسی جماعت کی پناہ لیتا ہو ۔ " ( تو وہ مستثنیٰ ہے ، ورنہ وہ اللہ کے غضب کے ساتھ لوٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور یہ بہت برا ٹھکانا ہے ) ۔ «بسم الله الرحمن الرحيم» ہمیں خبر دی الامام الحافظ ابوبکر احمد بن علی بن ثابت خطیب بغدادی نے ، کہا: الامام القاضی ابوعمرو قاسم بن جعفر بن عبدالواحد ہاشمی نے کہا: ہمیں خبر دی ابوعلی محمد بن احمد بن عمرو لؤلؤی نے ، انہوں نے کہا: ہمیں بیان کیا ابوداؤد سلیمان بن اشعث سجستانی ؓ نے ماہ محرم سن دو سو پچھتر ہجری میں ، فرمایا ۔

یہ سند سنن ابی دائود کے بعض نسخوں میں نہیں ہے۔ کیونکہ بظاہر اس کا محل کتاب کا آغاذ ہے۔بہرحال یہ امام ابو دائود کی سند ہے۔جوآغاز کے بجائے کتاب کے درمیان میں آگئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت