2651 حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: انْطَلَقَ حَاطِبٌ، فَكَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ, أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَارَ إِلَيْكُمْ... وَقَالَ فِيهِ: قَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ فَانْتَحَيْنَاهَا، فَمَا وَجَدْنَا مَعَهَا كِتَابًا، فَقَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ لَأَقْتُلَنَّكِ أَوْ لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوعبدالرحمٰن سلمی ، سیدنا علی ؓ سے یہ قصہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب ؓ نے اہل مکہ کو لکھا تھا کہ محمد ﷺ تمہاری طرف رخ کرنے والے ہیں ۔ اس روایت میں ہے کہ اس عورت نے کہا: میرے پاس خط نہیں ہے ۔ تو ہم نے اس کی اونٹنی کو بٹھا لیا مگر ہمیں اس کے پاس کوئی خط نہ ملا سیدنا علی ؓ بولے: قسم اس ذات کی جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے ! میں تجھے قتل کر ڈالوں گا ، نہیں تو خط نکال دے ۔ اور حدیث بیان کی ۔