2699 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَهَبَ فَرَسٌ لَهُ، فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ، فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ، فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِأَرْضِ الرُّومِ، فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
( محمد بن سلیمان الانباری کی سند سے مروی ہے ) سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا تو دشمن نے اسے پکڑ لیا ۔ پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے تو وہ گھوڑا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن عمر ؓ کو واپس دے دیا گیا ۔ ( ایک اور موقع پر ) سیدنا ابن عمر ؓ کا ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں کے علاقے میں چلا گیا ۔ مسلمان ان پر غالب آئے سیدنا خالد بن ولید ؓ نے یہ ان کو واپس کر دیا اور نبی کریم ﷺ کے بعد کا واقعہ ہے ۔