فهرس الكتاب

الصفحة 2715 من 5274

کتاب: جہاد کے مسائل

باب: غنیمت میں خیانت کرنے والے کی سزا کا بیان

2715 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ:، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ حَرَّقُوا مَتَاعَ الْغَالِّ، وَضَرَبُوهُ.

قَالَ أَبو دَاود: وَزَادَ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ عَنِ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ وَمَنَعُوهُ سَهْمَهُ.

قَالَ أَبو دَاود:، وحَدَّثَنَا بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَوْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ مَنْعَ سَهْمِهِ.

عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ، سیدنا ابوبکر ؓ اور سیدنا عمر ؓ نے غنیمت میں خیانت کرنے والے کا مال جلایا اور اسے مارا پیٹا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: علی بن بحر نے بواسطہ ولید مزید کہا ہے: انہوں نے اسے اس کے غنیمت کے حصے سے محروم رکھا مگر میں ( ابوداؤد ) نے اس سے یہ نہیں سنا ہے ۔

امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اور ہمیں یہ روایت ولید بن عتبہ اور عبدالوہاب بن نجدہ نے بسند ولید ، زہیر بن محمد ، عمرو بن شعیب کا اپنا قول بتایا ۔ اور عبدالوہاب بن نجدہ حوطی نے غنیمت کا حصہ نہ دینے کا ذکر نہیں کیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت