فهرس الكتاب

الصفحة 2766 من 5274

کتاب: جہاد کے مسائل

باب: دشمن سے صلح کر لینے کا بیان

2766 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ, أَنَّهُمُ اصْطَلَحُوا عَلَى وَضْعِ الْحَرْبِ عَشْرَ سِنِينَ، يَأْمَنُ فِيهِنَّ النَّاسُ، وَعَلَى أَنَّ بَيْنَنَا عَيْبَةً مَكْفُوفَةً، وَأَنَّهُ لَا إِسْلَالَ وَلَا إِغْلَالَ .

سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے منقول ہے کہ قریش نے اس بات پر صلح کی کہ دس سال تک کوئی جنگ نہیں ہو گی لوگ اس مدت میں ہر طرح امن سے رہیں گے ' ( اس معاہدے کے متعلق ) ہم دونوں فریقوں کے دل صاف رہیں گے ' چوری چھپے یا خیانت سے اس کی مخالفت نہ ہو گی ۔

عیبہ وہ گٹھڑی ہوتی ہے۔ جس میں خاص مال اور خاص کپڑے سنھبال کررکھے جاتے ہیں۔ چونکہ دل بھی عہد وپیمان کا مخزن ہوتا ہے۔اس لئے اس کو عیبہ سے تشبیہ دی گئی ہے۔ مکفوفہ بندھی ہوئی تھیلی۔ اسلال کا ایک ترجمہ یہ بھی ہے کہ تلواریں نہیں نکالی جایئں گی اور اغلال سے مراد ہے کہ زرہیں نہیں پہنی جایئں گی مقصد یہ کہ کسی طرح جنگ نہیں کیجائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت