2794 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، يَذْبَحُ، وَيُكَبِّرُ، وَيُسَمِّي، وَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَى صَفْحَتِهِمَا
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دو مینڈھے ذبح کیے جو سینگوں والے اور چتکبرے تھے ۔ ذبح کرتے ہوئے آپ ﷺ نے تکبیر پڑھی اور «بسم الله» کہا: ( «بسم الله والله اكبر» ) اور اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھا ۔