فهرس الكتاب

الصفحة 2796 من 5274

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

باب: کس قسم کا جانور قربانی کے لیے مستحب ہے؟

2796 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُضَحِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ، يَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، وَيَأْكُلُ فِي سَوَادٍ، وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ.

سیدنا ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایسا مینڈھا قربانی کیا کرتے تھے جو سینگوں والا اور نر ( غیر خصی ) ہوتا ' جو سیاہی میں دیکھتا ( آنکھیں سیاہ ہوتیں ) ' سیاہی میں کھاتا ( منہ کالا ہوتا ) اور سیاہی میں چلتا تھا ( پاؤں بھی کالے ہوتے ) ۔

نبی کریم ﷺ نے خصی اور غیر خصی دونوں طرح کے جانوروں کی قربانی کی ہے۔اس لئ قربانی میں دونوں قسم کے جانور ذبح کیے جاسکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت