فهرس الكتاب

الصفحة 2803 من 5274

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

باب: قربانی میں عیب دار جانوروں کا بیان

2803 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنَا ح، وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِيٍّ، حَدَّثَنَا عِيسَى الْمَعْنَى، عَنْ ثَوْرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ الرُّعَيْنِيُّ، أَخْبَرَنِي يَزِيدُ ذُو مِصْرَ، قَالَ: أَتَيْتُ عُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ السُّلَمِيَّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْوَلِيدِ! إِنِّي خَرَجْتُ أَلْتَمِسُ الضَّحَايَا، فَلَمْ أَجِدْ شَيْئًا يُعْجِبُنِي, غَيْرَ ثَرْمَاءَ فَكَرِهْتُهَا، فَمَا تَقُولُ؟ قَالَ: أَفَلَا جِئْتَنِي بِهَا! قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ! تَجُوزُ عَنْكَ وَلَا تَجُوزُ عَنِّي؟! قَالَ: نَعَمْ، إِنَّكَ تَشُكُّ! وَلَا أَشُكُّ! إِنَّمَا: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُصْفَرَّةِ، وَالْمُسْتَأْصَلَةِ، وَالْبَخْقَاءِ، وَالْمُشَيَّعَةِ وَكِسَرَا وَالْمُصْفَرَّةُ الَّتِي تُسْتَأْصَلُ أُذُنُهَا، حَتَّى يَبْدُوَ سِمَاخُهَا، وَالْمُسْتَأْصَلَةُ الَّتِي اسْتُؤْصِلَ قَرْنُهَا مِنْ أَصْلِهِ، وَالْبَخْقَاءُ: الَّتِي تُبْخَقُ عَيْنُهَا، وَالْمُشَيَّعَةُ: الَّتِي لَا تَتْبَعُ الْغَنَمَ, عَجَفًا وَضَعْفًا، وَالْكَسْرَاءُ: الْكَسِيرَةُ.

یزید ذومصر بیان کرتے ہیں کہ میں عتبہ بن عبد سلمی کے پاس آیا اور ( اس سے ) کہا: اے ابوالولید ! میں قربانی لینے کے لیے نکلا ہوں مگر کوئی جانور پسند نہیں آیا سوائے ایک کے کہ اس کے دانت گر گئے ہیں ۔ مگر وہ بھی مجھے پسند نہیں ہے تو آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے کہا: وہ تم نے مجھے کیوں نہیں لا دیا ۔ میں نے کہا: سبحان اللہ ! تمہاری طرف سے جائز ہو گا تو کیا میرے طرف سے جائز نہ ہو گا ؟ انہوں نے کہا: ہاں ( اس لیے کہ ) تم شک کرتے ہو اور مجھے کوئی شک نہیں ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے ان جانوروں سے منع کیا ہے جو «مصفرة ، مستأصلة ، بخقاء ، مشيعة» یا «كسراء» ہوں ۔ «مصفرة» وہ ہے جس کا کان جڑ سے کٹ گیا ہو کہ اس کا سوراخ نظر آنے لگے ۔ «مستأصلة» وہ ہے جس کا سینگ جڑ سے نکل گیا ہو ' «بخقاء» وہ ہے جس کی بینائی جاتی رہے مگر آنکھ قائم ہو ' «مشيعة» وہ ہے جو ناتوانی و کمزوری کی وجہ سے دوسری بکریوں کے ساتھ نہ چل سکے اور «كسراء» وہ ہے جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہو ۔

یہ حدیث ضعیف ہے۔تاہم دیگر صیح احادیث سے ثابت ہے۔کے واضح قسم کے عیوب اورنقائص قربانی کے جانوروں میں نہیں ہونے چاہیں

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت