فهرس الكتاب

الصفحة 2835 من 5274

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

باب: عقیقے کے احکام و مسائل

2835 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكِنَاتِهَا قَالَتْ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: >عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ، لَا يَضُرُّكُمْ أَذُكْرَانًا كُنَّ أَمْ إِنَاثًا!

سیدہ ام کرز ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے " پرندوں کو اپنے گھونسلوں میں رہنے دو ۔ ( انہیں اچھا یا برا شگون لینے کے لیے نہ اڑاؤ " کہتی ہیں: اور میں نے آپ ﷺ سے سنا ہے ، فرماتے تھے " لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ہوں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ، اور کوئی حرج نہیں کہ دونوں مذکر ہوں یا دونوں مونث ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت