فهرس الكتاب

الصفحة 2851 من 5274

کتاب: شکار کے احکام و مسائل

باب: شکار کرنے کا بیان

2851 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَّمْتَ مِنْ كَلْبٍ أَوْ بَازٍ ثُمَّ أَرْسَلْتَهُ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكَ عَلَيْكَ قُلْتُ وَإِنْ قَتَلَ قَالَ إِذَا قَتَلَهُ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَيْكَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْبَازُ إِذَا أَكَلَ فَلَا بَأْسَ بِهِ وَالْكَلْبُ إِذَا أَكَلَ كُرِهَ وَإِنْ شَرِبَ الدَّمَ فَلَا بَأْسَ بِهِ

سیدنا عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " جس کتے یا باز کو تو نے سدھایا ہو پھر تو اسے چھوڑے اور اللہ کا نام لے ' تو جو وہ تیرے لیے روک رکھے اسے کھا لے ۔ " میں نے عرض کیا: خواہ وہ اسے قتل ہی کر ڈالے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " جب وہ اسے مار ڈالے مگر اس میں سے اس نے کھایا نہ ہو تو وہ اس نے تیرے ہی لیے روک رکھا ہے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: باز اگر کھا بھی لے تو کوئی حرج نہیں ' لیکن کتا اگر کھائے تو مکروہ ہے ( حرام ہے ) لیکن اگر خون پی لے ' تو کوئی حرج نہیں ۔

یہ روایت اس سند کے ساتھ ضعیف ہے۔لیکن معنًا صیح ہے۔کیونکہ دوسری صحیح روایات میں یہ بات بیان ہوئی ہے۔اس لئے بعض علماء نے اس روایت کی بھی تصیح کی ہے۔ البتہ باز کا زکر اس میں ان کے نزدیک منکر ہے۔یعنی صحیح روایات کے خلاف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت