فهرس الكتاب

الصفحة 2853 من 5274

کتاب: شکار کے احکام و مسائل

باب: شکار کرنے کا بیان

2853 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ خُلَيْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدُنَا يَرْمِي الصَّيْدَ فَيَقْتَفِي أَثَرَهُ الْيَوْمَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ ثُمَّ يَجِدُهُ مَيِّتًا وَفِيهِ سَهْمُهُ أَيَأْكُلُ قَالَ نَعَمْ إِنْ شَاءَ أَوْ قَالَ يَأْكُلُ إِنْ شَاءَ

سیدنا عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے ایک آدمی شکار کو تیر مارتا ہے پھر وہ اس کے پیچھے دو تین دن پھرتا رہتا ہے ' حتیٰ کہ اسے پا لیتا ہے اور وہ مر چکا ہوتا ہے اور اس میں اس کا تیر بھی ہوتا ہے ' تو کیا اسے کھا لے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " ہاں ' اگر چاہے تو ۔ " یا آپ ﷺ نے فرمایا " کھا لے ' اگر چاہے تو ۔ "

جب یقین ہے کہ وہ شکار اس کے اپنے تیر سے مرا ہے۔تو حلال ہے۔ بشرط یہ کہ گوشت خراب نہ ہوا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت