فهرس الكتاب

الصفحة 2922 من 5274

کتاب: وراثت کے احکام و مسائل

باب: نسب کی میراث نے مواخات اور خلف کی وراثت کو منسوخ کر دیا ہے

2922 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ قَالَ كَانَ الْمُهَاجِرُونَ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ تُوَرَّثُ الْأَنْصَارَ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلْأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ قَالَ نَسَخَتْهَا وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ مِنْ النَّصْرِ وَالنَّصِيحَةِ وَالرِّفَادَةِ وَيُوصِي لَهُ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ

سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آیت کریمہ «والذين عاقدت أيمانكم فآتوهم نصيبهم» کی تفسیر میں فرمایا کہ مہاجرین جب مدینہ آئے تو انصار کے وارث وہی ( مہاجرین ) بنتے تھے نہ کہ دیگر رشتہ دار ۔ یہ اس بنا پر تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے آپس میں بھائی چارہ قائم فر دیا تھا ۔ پھر جب یہ آیت اتری «ولكل جعلنا موالي م ترك» تو اس نے «والذين عقدت أيمانكم فآتوهم نصيبهم» کو منسوخ کر دیا ۔ مگر عام نصرت ' خیر خواہی اور تعاون کو قائم رکھا ۔ وہ ایک دوسرے کو وصیت بھی کر سکتے تھے ' جب کہ وراثت ختم کر دی گئی ۔

قال نسختھا کا بظاہر مفہوم یہ ہے کہ آیت (وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ) نے (وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا۔۔۔۔الایۃ) کو منسوخ کردیا۔حالانکہ ا س کے برعکس ہے۔ ( َلِكُلٍّ جَعَلْنَا) نے میراث کے اس حکم کو منسوخ کردیا جس پر (وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ) دلالت کرتی ہے۔ اب اس قسم کے عہد وپیمان سے ایک دوسرے کا وارث کوئی نہیں ہوگا۔البتہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہمدردی نہ صرف جائز بلکہ نہایت مستحب اور پسندیدہ عمل ہے۔ (عون المعبود)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت