فهرس الكتاب

الصفحة 2938 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: صدقات وصول کرنے والے کا ثواب

2938 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ عَنْ ابْنِ مَغْرَاءَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ قَالَ الَّذِي يَعْشُرُ النَّاسَ يَعْنِي صَاحِبَ الْمَكْسِ

جناب ابن اسحٰق نے " صاحب مکس " کی وضاحت میں کہا: اس سے مراد وہ شخص ہے جو ( اس کی راہ میں آنے جانے والے تاجروں اور دوسرے لوگوں سے ان کے مال کا ) دسواں حصہ لیتا ہو ۔

نہ اس بھتے کی شرح خواہ کچھ بھی ہو ناجائز ہے۔ اس میں آجکل کی حکومتوں کے عائد کردہ ناجائز ٹیکس بھی آجاتے ہیں۔ جو وصول کرنے کے بعد حکمرانوں کے اللوں تللوں پر خرچ ہوتے ہیں۔ حکومتیں اپنے ناجائز اخراجات کم نہیں کرتیں۔ لیکن عوام پر آئے دن اس قسم کے ٹیکس عائد کرتی رہتی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ آجکل ٹیکسوں کے بغیر حکومت اور ملک کا چلانا نا ممکن ہے۔ اسی لئے حکومتوں کے لئے ٹیکسوں کا جواز رکھاگیا ہے۔ لیکن اس جواز کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ اپنے ناجائز اخراجات کوتو ختم کریں اور عوام پراندھا دھند ٹیکس عائد کرتی جایئں ۔ٹیکسوں کا یہ انداز او ر طریقہ صریحہ ظلم ہے۔جس کا کوئی جواز نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت