2952 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِظَبْيَةٍ فِيهَا خَرَزٌ فَقَسَمَهَا لِلْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ كَانَ أَبِي رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْسِمُ لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک تھیلی آئی اس میں نگینے تھے ' آپ ﷺ نے انہیں آزاد عورتوں اور لونڈیوں میں تقسیم فر دیا ۔ سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں: میرے والد آزاد اور غلام سب میں تقسیم کیا کرتے تھے ۔
گویا رسول اللہ ﷺ غلاموں اور کنیزوں کا آزاد لوگوں کی طرح باقاعدہ حصہ مقرر فرما کر ان کو ادا کرتے تھے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پالیسی بھی بالکل یہی تھی۔