فهرس الكتاب

الصفحة 299 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: ان حضرات کے دلائل جو کہتے ہیں کہ مستحاضہ طہر سے طہرتک ایک غسل کرے

299 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي مِسْكِينٍ عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ، -عَنْ عَائِشَةَ- فِي الْمُسْتَحَاضَةِ-: تَغْتَسِلُ- تَعْنِي: مَرَّةً وَاحِدَةً-، ثُمَّ تَوَضَّأُ إِلَى أَيَّامِ أَقْرَائِهَا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مستحاضہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ غسل کرے یعنی ایک ہی بار ۔ پھر ایام حیض آنے تک وضو ہی کرتی رہے ۔

روایت 297،298 سندًا ضعیف ہیں ۔ تاہم ان میں بیان کردہ بات صحیح احادیث سے ثابت ہے ۔ غالبًا اسی وجہ سے شیخ البانی رحمہ اللہ نے ان دونوں روایات کی تصحیح کی ہے ۔ البتہ حدیث 300 کی انہوں نے تضعیف کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت