3051 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّكُمْ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا فَتَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ فَيَتَّقُونَكُمْ بِأَمْوَالِهِمْ دُونَ أَنْفُسِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ قَالَ سَعِيدٌ فِي حَدِيثِهِ فَيُصَالِحُونَكُمْ عَلَى صُلْحٍ ثُمَّ اتَّفَقَا فَلَا تُصِيبُوا مِنْهُمْ شَيْئًا فَوْقَ ذَلِكَ فَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ لَكُمْ
جہینہ ( قبیلے ) کے ایک شخص سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " شاید کہ تم ایک قوم سے قتال کرو گے اور ان پر غالب آ جاؤ گے ' تو وہ اپنی جانیں اور اپنی اولادیں بچانے کے لیے اپنے مال پیش کریں گے ۔ سعید ( سعید بن منصور ) نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ بیان کیا: " پھر وہ تم سے مصالحت کر لیں گے ۔ " پھر دونوں راوی حدیث کے اگلے الفاظ بیان کرنے میں متفق ہیں " تو تم اس سے زیادہ لینے کوشش نہ کرنا کیونکہ یہ تمہارے لیے جائز نہ ہو گا ۔ "