3061 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ وَهِيَ مِنْ نَاحِيَةِ الْفُرْعِ فَتِلْكَ الْمَعَادِنُ لَا يُؤْخَذُ مِنْهَا إِلَّا الزَّكَاةُ إِلَى الْيَوْمِ
جناب ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن کئی ایک سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا بلال بن حارث مزنی ؓ کو فرع کے اطراف میں مقام قبل کی کانیں عطا فرمائی تھیں ۔ ان کانوں سے آج تک سوائے زکوٰۃ کے اور کچھ نہیں لیا جاتا ۔
حضرت بلال بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معاون (کانوں) کا دیا جانا ثابت ہے۔جیسے کہ آگے آرہا ہے۔مگر اس میں ذکواۃ لینے کا جوزکر ہے۔اس کی بابت شیخ البانی فرماتے ہیں۔کہ وہ صحیح نہیں ہے۔ (الرواالغلیل۔312۔311۔/3 حدیث 830)