3065 حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ، مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ.- يَعْنِي أَنَّ الْإِبِلَ تَأْكُلُ مُنْتَهَى رُءُوسِهَا وَيُحْمَى مَا فَوْقَهُ-.
جناب محمد بن حسن مخزومی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان " وہ جنہیں اونٹوں کے پاؤں نہ پہنچتے ہوں ۔ " سے مراد یہ ہے کہ عام چرتے ہوئے اونٹ ان درختوں سے ' جہاں تک کہ ان کے منہ پہنچتے ہیں ' کھاتے ہیں ' تو تم انہیں روک نہیں سکتے ہو ' البتہ ان سے اوپر کو تم اپنی ملکیت میں لے سکتے ہو ۔