3183 حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ح، وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ، عَنْ عُيَيْنَةَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَا: فِي جَنَازَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، وَقَالَ: فَحَمَلَ عَلَيْهِمْ بَغْلَتَهُ، وَأَهْوَى بِالسَّوْطِ.
خالد بن حارث اور عیسیٰ بن یونس نے عیینہ بن عبدالرحمٰن سے یہ روایت نقل کی تو ان دونوں نے عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کے جنازے کا ذکر کیا ۔ اور کہا کہ ( ابوبکرہ ؓ ) اپنا خچر دوڑا کر لائے اور اپنے کوڑے سے اشارہ کیا ۔