فهرس الكتاب

الصفحة 3190 من 5274

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا

3190 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ الضَّحَّاكِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ وَاللَّهِ لَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ابْنَيْ بَيْضَاءَ فِي الْمَسْجِدِ سُهَيْلٍ وَأَخِيهِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا فرماتی ہیں کہ اللہ کی قسم ! رسول اللہ ﷺ نے بیضاء کے دو بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں ادا فرمائی تھی ۔

مسجد میں نماز جنازہ پڑھ لینے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔اور اس میں ان لوگوں کارد ہے۔جو میت کوناپاک خیال کرتے ہیں۔یا جو لا یعنی اوہام کا شکارہوتے ہیں۔کہ کہیں اس سے کوئی آلائش نہ نکل آئے۔تاہم عید گاہ میں پڑھنا افضل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت