فهرس الكتاب

الصفحة 3224 من 5274

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: ایک مدت کے بعد قبر پر جنازہ پڑھنا

3224 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِي سِنِينَ كَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ.

جناب یزید بن ابی حبیب نے یہ حدیث بیان کی اور کہا کہ بیشک نبی کریم ﷺ نے شہدائے احد پر آٹھ سال کے بعد نماز جنازہ پڑھی ' گویا کہ آپ ﷺ زندوں اور مردوں کو الوداع کہہ رہے تھے ۔

یہاں بھی اصل عربی لفاظ (صلیٰ) ہیں۔جس میں دونوں احتمال ہیں۔دعا کرنے کا بھی اور نماز جنازہ پڑھنے کا بھی۔اس لئے یہ بھی کسی ایک بات کےلئے نص نہیں۔تاہم بعض کےنزدیک دوسرا احتمال زیادہ غالب ہے۔واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت