3229 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا
سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ فرماتے ہیں میں نے سیدنا ابومرثد غنوی ؓ کو سنا ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " قبروں پر مت بیٹھو اور نہ ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو ۔ "
قبرستان میں یا کسی قبر کوقبلہ بنا کر نماز پڑھنا حرام ہے۔البتہ نماز جنازہ جس میں کہ رکوع سجود نہیں ہوتا اس کی خصوصی اجازت ہے جیسے کہ پیچھے گزرا ہے۔