فهرس الكتاب

الصفحة 3240 من 5274

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: محرم اگر فوت ہو جائے تو اس کے ساتھ کیسے کیا جائے ؟

3240 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... بِمَعْنَى سُلَيْمَانَ: فِي ثَوْبَيْنِ.

ایوب ، سعید بن جبیر سے اور وہ سیدنا ابن عباس ؓ سے سلیمان کی روایت کے ہم معنی بیان کرتے ہیں ، یعنی «في ثوبين» " دو کپڑوں میں کفن دو ۔ "

1۔حالت احرام میں چونکہ مرد سر نہیں ڈھانپتا اور نہ ہی خوشبو استعمال کرتاہے۔اور کپڑے بھی اس پر دو ہی ہوتے ہیں۔اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ فوت ہوجانے کی صورت میں اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔تو اس کا جواب مذکورہ احادیث میں موجود ہے۔2۔محرم کا اپنا لباس احرام ہی اس کا کفن بنادیا جائے تو بہتر ہے۔ورنہ دوسرا بھی دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ روایات دونوں طرح ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت