فهرس الكتاب

الصفحة 328 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: تیمم کے احکام ومسائل

328 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ قَالَ سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ التَّيَمُّمِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ حَدَّثَنِي مُحَدِّثٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ

جناب ابان کہتے ہیں کہ قتادہ سے سفر میں تیمم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک بیان کرنے والے نے شعبی سے ، انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابزی سے ، انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر ؓ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " کہنیوں تک ۔ "

یہ روایت ضعیف ہے۔شیخ البانی نےبھی صراحت کی ہے کہ '' کہنیوں تک ،، کےالفاظ منکر یعنی صحیح رویات کےخلاف ہیں۔بہرحال مذکورہ تمام روایات کاخلاصہ یہ ہے کہ تمیّم کےبارے میں جوصحیح ترین روایت ہے، اس میں تمیم کاطریقہ یہ بیا ن کیا گیا کہےکہ زمین پرصرف ایک ہی مرتبہ ہاتھ مارتے ہیں ، پھر ان پر پھونک مارکر اورانہیں مل کر منہ پرپھیر لینا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت