3286 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَخْبَرَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ سَكَتَ ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ فِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ شَرِيكٍ قَالَ ثُمَّ لَمْ يَغْزُهُمْ
جناب عکرمہ ؓ مرفوعًا بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ۔ پھر فرمایا " «إن شاء الله» اگر اﷲ نے چاہا ۔ " پھر آپ ﷺ نے کہا: " اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ' «إن شاء الله» " آپ ﷺ نے پھر کہا: " اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ۔ " پھر خاموش رہے بعد میں فرمایا " «إن شاء الله» اگر اﷲ نے چاہا ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت میں ولید بن مسلم نے شریک سے مزید یہ بھی بیان کیا " پھر آپ ﷺ نے ان پر چڑھائی نہیں کی ۔ "