3296 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَرْكَبَ وَتُهْدِيَ هَدْيًا
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے نذر مانی کہ بیت اللہ کو پیدل ہی جائے گی ۔ تو نبی کریم ﷺ نے اسے حکم فرمایا کہ سوار ہو اور قربانی کرے ۔
حج سے متعلق اس قسم کی نذر میں قربانی کرنا لازم کہا گیاہے۔اورکہاجاتا ہے کہ مستحب ہے خواہ قسم کھانے والا ضعیف اور عاجزہی ہو۔ (یہ روایت آگے بھی آرہی ہے۔حدیث 3303)