3381 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، وقَالَ: وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ: أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ بَطْنَهَا ثُمَّ تَحْمِلُ الَّتِي نُتِجَتْ.
جناب نافع نے بواسطہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نبی کریم ﷺ سے اسی حدیث کی مانند روایت کیا اور کہا «حبل الحبلة» یہ ہے کہ یہ اونٹنی بچہ جنے گی ' پھر جب وہ پیدا ہونے والی اونٹنی حاملہ ہو گی ( تو اس وقت ادائیگی ہو گی ۔ )