فهرس الكتاب

الصفحة 3414 من 5274

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

باب: درختوں پر لگے پھلوں کی مقدار کا اندازہ لگانا

3414 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ خَيْبَرَ، فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا كَانُوا، وَجَعَلَهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ، فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ.

سیدنا جابر ؓ نے بیان کیا کہ جب اللہ عزوجل نے خیبر اپنے رسول کو بطور فے عنایت فرمایا تو رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں کو اس کی زمینوں پر ویسے ہی رہنے دیا جیسے کہ وہ پہلے تھے اور ان کے اور اپنے درمیان متعین حصے طے کر لیے ۔ چنانچہ آپ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ ؓ کو بھیجا جنہوں نے ان پر پھلوں کا اندازہ لگایا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت