3445 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَخْلَدٍ التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي زِيَادٌ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اشْتَرَى غَنَمًا مُصَرَّاةً احْتَلَبَهَا فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا فَفِي حَلْبَتِهَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جس نے کوئی ایسی بکری خرید لی جس کا دودھ روکا گیا تھا ، پھر اسے دوہا تو اگر پسند ہو تو رکھ لے ورنہ ( واپس کر دے اور ) اس کے دودھ کے بدلے ایک صاع کھجور ( مالک کو دینا ) ہے ۔ "
فائدہ۔فرامین رسول ﷺ بلاچون ورچرا واجب التعمیل ہیں۔انہیں اپنی رائے اور ظن وتخمین سے رد کرنا کسی مسلمان کے لائق نہیں۔