3465 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى وَابْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ... وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: عِنْدَ قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ.
قَالَ أَبو دَاود: الصَّوَابُ ابْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ، وَشُعْبَةُ أَخْطَأَ فِيهِ.
یحییٰ اور ( عبدالرحمٰن ابن مہدی ) ابن مہدی دونوں بے بواسطہ شعبہ عبداللہ بن ابی المجالد سے روایت کیا جبکہ عبدالرحمٰن نے صرف ابن ابی المجالد کہا: اور یہ حدیث بیان کی اور کہا: ہم ایسے لوگوں سے معاملہ کرتے تھے کہ یہ چیزیں ان کے پاس نہ ہوتیں تھیں ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: " ابن ابی المجالد " ہی صحیح ہے اور اس میں شعبہ سے خطا ہوئی ہے ۔
فائدہ۔وہ خطا یہ ہے کہ شعبہ نے عبد اللہ بن مجالد کہا ہے جب کہ اصل نام عبد اللہ بن ابی المجالہ ہے اسے ابوالمجالد بھی کہہ لیتے ہیں۔