فهرس الكتاب

الصفحة 3529 من 5274

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

باب: باپ اپنے بیٹے کی کمائی کھا سکتا ہے

3529 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ كَسْبِهِ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِهِ فَكُلُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ قَالَ أَبُو دَاوُد حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ زَادَ فِيهِ إِذَا احْتَجْتُمْ وَهُوَ مُنْكَرٌ

عمارہ بن عمیر اپنی والدہ سے ، وہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " آدمی کی اولاد اس کی اپنی کمائی ہے ، بلکہ بہترین کمائی ہے ، چنانچہ تم ان کے مالوں میں سے کھا سکتے ہو ۔ " امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ حماد بن ابی سلیمان نے اس روایت میں زیادہ کیا ہے ۔ ( تم ان کی کمائی کھا سکتے ہو ) " جب تم ضرورت مند ہو ۔ " مگر یہ اضافہ منکر ( ضعیف ) ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت