3555 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَى الَّتِي أَجَازَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَى صَاحِبِهَا
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے کہا: " عمریٰ جسے رسول اللہ ﷺ نے ( ہمیشہ کے لیے ) نافذ قرار دیا ہے وہی ہے کہ یوں کہے: " یہ تیرے لیے ہے اور تیری اولاد کے لیے ہے ۔ " اور جب یوں کہے: " تیرے جیتے جی یہ تیرے لیے ہے ۔ " تو یہ اس کے مالک کو لوٹ آئے گا ۔
فائدہ۔یہ وضاحت حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کااپنا فہم ہے۔ورنہ دیگر صریح مرفوع احادیث میں (ولعقبك) تیری اولاد کےلئے کی شرط مذکور نہیں ہے۔