3650 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي عَمْرٍو مَا يَكْتُبُوهُ قَالَ الْخُطْبَةَ الَّتِي سَمِعَهَا يَوْمَئِذٍ مِنْهُ
ولید ( ولید بن مزید ) نے کہا کہ میں نے ابوعمرو ( اوزاعی ؓ ) سے پوچھا کہ اس نے کیا چیز لکھوائی تھی ؟ انہوں نے کہا کہ وہی خطبہ جو اس نے اس روز آپ ﷺ سے سنا تھا ۔
فائدہ۔ یہ اور اس قسم کے دیگر صحیح احادیث دلیل ہیں کہ نبی کریمﷺ کے حین حیات قرآن کریم کے علاوہ فرامین رسول بھی لکھے گئے تھے۔