3677 حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِي حَرِيزٍ أَنَّ عَامِرًا حَدَّثَهُ أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْخَمْرَ مِنْ الْعَصِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ
سیدنا نعمان بن بشیر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ' آپ ﷺ فرماتے تھے " بلاشبہ انگور کے شربت سے ' کشمش ' کھجور ' گندم ' جَو اور مکئی سے شراب بنتی ہے ' اور میں تمہیں ہر نشہ آور سے منع کرتا ہوں ۔ "