3697 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْجِعَةِ
سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کدو کے برتن ( تونبے ) روغن لگے ہوئے سبز برتن ' لکڑی کے برتن اور جَو کی شراب سے منع فرمایا ہے ۔
فائدہ۔اطباء کی اصطلاح میں آش جو (جو کا جوش دیا ہوا پانی) استعمال کرنا جائز ہے۔لیکن اگر اس میں کسی طرح نشے کے اثرات کا اندیشہ ہو توحلال نہیں ہے۔