فهرس الكتاب

الصفحة 373 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: کپڑے کو اگر منی لگ جائے تو...؟

373 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمٌ يَعْنِي ابْنَ أَخْضَرَ الْمَعْنَى وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ سُلَيْمٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ إِنَّهَا كَانَتْ تَغْسِلُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ ثُمَّ أَرَى فِيهِ بُقْعَةً أَوْ بُقَعًا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے منی کو دھویا کرتی تھیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ پھر میں دیکھتی کہ کپڑے پر ( دھونے کے ) نشان نمایاں ہوتے ۔

(1) مرد کامادہ منویہ اگر گاڑھا ہوتو اس کے جرم کا ازالہ کردینا لازمی ہے۔گیلا ہوتو کسی تنکے وغیرہ سے ، خشک ہوتو مسلنے یا اکھیڑنے سےدور کردیا جائے یا اسے دھویا بھی جاسکتا ہے۔رسول اللہ ﷺ سے دونوں عمل ثابت ہیں۔ لیکن اگر رقیق ہوتو دھولینا زیادہ بہتر او رافضل ہے۔ رسول اللہ ﷺ ےاس بارے میں کہیں کوئی ویسا حکم نہیں دیا جیسے کہ عورتوں کو خون حیض کےبارے میں ہدایات دیں۔

(2) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ منی بلغم کی مانند ہے، اسے دور کرو ، خواہ گھاس کےتنکے سےہو۔

(3) یہ بھی ثابت ہواکہ صرف آلودہ حصے کودھولینا ہی کافی ہوتا ہے۔باقی کپڑا پاک رہتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت